ظہران ممدانی نے میئر نیویارک کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
ظہران ممدانی نے نیویارک میئر کے عہدے کا حلف اٹھالیا، 34 سالہ ظہران ممدانی نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا۔ رکن کانگریس برنی سینڈرز نے قرآن پاک پر عہدہ کا حلف لیا۔
سٹی ہال میں منعقدہ تقریب میں ممدانی نے اپنے دادا، دادی کے قرآن پاک استعمال کیے۔
زہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے ساتھ ایک صدی میں کم عمر ترین میئر بھی بن گئے ہیں۔
شہر کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی نے خطاب میں کہا کہ آج سے نئے عہد کا آغاز ہوگیا۔ اگر آپ نیو یارک کے شہری ہیں تو میں بلاتفریق آپ کا میئر ہوں۔
حلف کے بعد خطاب میں ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ نیو یارک کا میئر بننا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ تمام شہریوں کے حقوق کے لیے لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ سب کا تحفظ کروں گا، نیویارک کے شہریوں کے ساتھ ہر طرح کے حالات میں کھڑا رہوں گا۔
حلف برداری کے بعد ظہران کی میئر شپ شروع ہونے کی خوشی میں بھی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔