کراچی؛ ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل چلانے والی خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
کراچی:
لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل چلانے والی خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 26 سالہ بشریٰ کے نام سے کی گئی، خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون خود موٹر سائیکل چلا رہی تھی جبکہ حادثے کے بعد 10 وہیلر ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔