سوشل میڈیا پر تین ناموں سے کیوں پکارا جاتا ہے ؟ حبا بخاری نے وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے مختلف ناموں سے متعلق مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر، ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا سے جڑے معاملات پر کھل کر گفتگو کی، پروگرام میں موجود ایک مداح نے حبا بخاری سے سوال کیا کہ انسٹاگرام پر آپ کے تین نام حبا قادر، حبا بخاری اور حبا آریز ہیں اس کی کیا وجہ ہے اور آپ کو کونسا نام پسند ہے؟ اداکارہ کا کہنا تھا کہ حبا بخاری کاسٹ ہے اور قادر میرے والد کا نام ہے، آریز کا نام آفیشلی تبدیل نہیں کیا کیونکہ ضروری بھی نہیں ہے لیکن مجھے بخاری کہلوانا پسند ہے، مجھے دوست بخاری صاحبہ بھی کہتے ہیں، والد، والد ہوتے ہیں ان کا نام ساتھ میں ہونا چاہیے اسے کیوں تبدیل کریں، ایک سوال کے جواب میں حبا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اچھی لگتی ہوں اور مجھے ڈراموں میں کوئی ان کے ساتھ اچھی بھی نہیں لگتی۔ حبا بخاری نے مزید کہا کہ فیم کے حوالے سے میرا ٹرننگ پوائنٹ ابھی تک نہیں آیا ہے، مداحوں کی یادداشت بہت چھوٹی سی ہے، میرا پہلا ڈرامہ سیریل آیا تو کسی نے نوٹس نہیں لیا، ایک اور ڈرامہ آیا اس کے بعد ایک سال کا گیپ آگیا، کچھ عرصے دور ہوجائیں تو لوگ سوال کرنے لگ جاتے ہیں کہ آپ اداکاری کررہی ہیں یا شادی کے بعد انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا،پوچھنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیوں کیا گیا ؟
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
میاں نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،ہم نےگلگت اور ملحقہ علاقوں میں بہترین شاہراہیں بچھائی تھیں۔
چاہتا ہوں جی بی میں ترقی اور لوگوں کو روزگار ملے، 50 ارب روپے کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک تعمیر کی گئی تھی ،گلگت کے عوام کا پیسہ ان پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ہم نے ہائیڈرل پاور منصوبے شروع کیے، اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟