مریم نواز کی سرپرستی میں پنجاب صحت کے میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے نئے سال کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرپرستی میں صوبہ پنجاب صحت کے میدان میں تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ پنجاب میں اینڈو ویسکیولر اینیورزم کے جدید ترین علاج کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ عظمٰیٰ بخاری نے بتایا کہ امریکی تربیت یافتہ ڈاکٹر حبیب خان نے وطن واپس آ کر جدید ویسکیولر کیئر کی بنیاد رکھی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹ کی پھٹی ہوئی مرکزی شریان (Abdominal Aortic Aneurysm) کا EVAR آپریشن لاہور میں کامیابی سے انجام دیا گیا ہے۔ تاریخی سنگِ میل ہے۔ جدید طریقہ علاج جس میں نہ مریض کو بے ہوش کیا جاتا ہے، نہ وینٹیلیٹر پر ڈالا جاتا ہے اور نہ ہی شدید تکلیف ہوتی ہے، جس سے ریکوری تیز اور خطرات کم ہوتے ہیں۔عظمٰی بخاری نے کہا پنجاب میں کینسر کے جدید علاج کی سہولت کیموتھراپی کی صورت میں بھی دستیاب ہے۔ عظمٰی بخاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کے عوام کو بغیر کسی تفریق عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔