قوم، عدلیہ کو نئے سال کی مبارکباد، بنیادی حقوق کے تحفظ، انصاف کی فراہمی کیلئے پرعزم: چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ بنیادی حقوق کے تحفظ، قانون کی بالادستی کے فروغ اور منصفانہ، غیر جانبدار اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے پْرعزم ہے۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے نئے سال کے آغاز پر پاکستانی قوم، عدلیہ کے اراکین، قانونی برادری اور انصاف کے متلاشی تمام افراد کو دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔آئین عدلیہ کو یہ اہم ذمہ داری سونپتا ہے کہ انصاف نہ صرف کیا جائے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے، یہ ذمہ داری اْس وقت مزید اہمیت اختیار کر جاتی ہے جب عام شہری امید، اعتماد اور بعض اوقات بے بسی کے عالم میں عدالتوں کا رخ کرتے ہیں۔ شہری مرکز انصاف کے نظام پر زور دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آنے والا سال غور و فکر، اصلاحات اور اس عزم کی تجدید کا متقاضی ہے کہ عدالتی عمل میں شہری کو مرکزیت دی جائے۔ انصاف محض اصولی نہیں بلکہ عملی طور پر قابلِ رسائی ہونا چاہیے، طریقہ کار باوقار اور خواتین، بچوں، معاشرے کے محروم طبقات اور دور دراز و پسماندہ علاقوں میں رہنے والے افراد کی ضروریات سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔ آئندہ سال عدلیہ ایسے بامعنی اصلاحاتی اقدامات پر کام کرے گی جن کا مقصد انصاف تک رسائی کو بہتر بنانا، مقدمات میں تاخیر کم کرنا، شفافیت کو مضبوط بنانا اور عدالتی کارکردگی میں بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کا ذمہ دارانہ استعمال ہے۔ ان اصلاحات کا محور وہ نتائج ہوں گے جو عوام کے لیے سب سے زیادہ اہم ہیں، ان میں بروقت فیصلے، قابلِ فہم طریقہ کار اور ایسی عدالتیں شامل ہیں جو عوام دوست اور انسانی ہمدردی پر مبنی ہوں۔ ادارے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اجتماعی عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور دیانت داری کے ذریعے عدلیہ عوامی اعتماد کو مزید مستحکم اور آئین میں درج اعلیٰ اقدار کی پاسداری جاری رکھے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔