Jasarat News:
2026-07-24@05:41:06 GMT

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 17 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 17 افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، مختلف علاقوں میں 17 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق افغانستان میں شدید بارشوں، برف باری اور اچانک آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے قیمتی جانیں نگل لیں، جہاں مختلف صوبوں میں پیش آنے والے قدرتی حادثات کے نتیجے میں 17 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 11 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بارشیں موسمِ سرما کی پہلی نمایاں بارشیں ہیں، جنہوں نے طویل عرصے سے جاری خشک سالی کا خاتمہ تو کیا، مگر ساتھ ہی بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان بھی چھوڑ گئیں۔

افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ شدید بارشوں اور برف باری کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں اب تک کم از کم 17 افراد ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی افغانستان کے ترجمان نے کہا کہ متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جب کہ بعض علاقوں میں امدادی کارروائیاں مشکل جغرافیائی حالات کے باعث سست روی کا شکار ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب اور موسلا دھار بارشوں نے ملک کے وسطی، شمالی، جنوبی اور مغربی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی دیہات میں سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، رابطہ راستے منقطع ہو گئے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا پڑے۔

حکام کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، متعدد مکانات، پل اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں، جبکہ مویشیوں کی بڑی تعداد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

قدرتی آفت کے بعد متعلقہ اداروں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم موسمی صورتحال کے مزید خراب ہونے کے خدشات کے پیش نظر نقصانات میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل