نیا سال مکالمے، مفاہمت کے لئے وقف ہونا چاہئے: بلاول
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نئے سال پر پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ سال مئی میں ہماری مسلح افواج نے کامیابی سے قومی خود مختاری کا تحفظ کیا۔ بھارت کے خلاف فتح نے عوام اور ہماری سرحدوں کے نگہبانوں کے درمیان اتحاد کے رشتے کو مضبوط بنایا۔ نیا سال مکالمہ، مفاہمت اور زخموں کے مداوے کے لئے وقف ہونا چاہئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔