بھارت سے جوہری تنصیبات، قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ، سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کی جائے: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
اسلام آباد (این این آئی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کر نے کو مسترد کرتے ہیں۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پاک چین وزارت خارجہ کے سٹریٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے فہرستیں انڈین ہائی کمشنر کے حوالے کی ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین سال میں 2 مرتبہ ان فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان نیوکلیئرانسٹالیشن کی فہرست کا بھی تبادلہ یکم جنوری کو کیا جاتا ہے۔پاکستان نے اپنی فہرست بھارت کے حوالے کردی ہے۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے دریائے چناب پر متنازعہ بجلی منصوبے سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، بھارت نے اس ضمن میں کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی، بھارت کا کوئی یکطرفہ اقدام سندھ طاس معاہدے کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ چناب پر ڈیم بنانے کی منظوری پر پاکستان نے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ڈیم بنانے سے متعلق انڈس واٹر کمشنر نے تفصیلات طلب کی ہیں، بھارت تفصیلات فراہم کرے۔ اس ڈیم منصوبے سے متعلق ابھی تک کوئی انفارمیشن شئیر نہیں کی گئی۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت منصوبہ بننے سے پہلے تفصیلات شئیر کرنا ہوتا ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے۔ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے بیٹے سے ملاقات و تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بنگلہ دیش کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات بھی کی۔ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے معاملے پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی کے ساتھ ایک اعلامیہ بھی جاری کیا ہے، جس میں صومالی لینڈ کی مذمت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صومالیہ کے وزیر خارجہ نے بھی فون کرکے اسحاق ڈار کا حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پاک چین وزارت خارجہ کے سٹریٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد بند ہونے کے بعد ہمارا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں موجود پاکستانی شہریوں سے متعلق کابل میں سفارت خانہ طالبان حکام سے بھی رابطے میں ہے۔انہوںنے کہاکہ 1100 سے زائد پاکستانیوں نے کابل میں سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے اسحاق ڈار
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :