عدالت نے اردو یونیورسٹی ملازمین کی پنشن کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست نمٹا دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ریٹائرڈ ملازم محمد اسماعیل کے پینشن واجبات 60 روز میں ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وکیل اردو یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ فنڈز کی کمی ہے۔ مالی معاونت کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کا جمع کروایا گیا جواب غیر تسلی بخش ہے۔ درخواست گزار کے واجبات تسلیم شدہ ہیں۔
عدالت نے کہا کہ یونیورسٹی نے تسلیم کیا کہ ریٹائرمنٹ کی مد میں 53 لاکھ سے زائد رقم واجب الادا ہے۔ ریٹائرڈ ملازم کے واجبات ساٹھ روز میں ادا کئے جائیں۔
عدالت کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نا ہونے پر ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی