City 42:
2026-07-24@05:51:25 GMT

دسمبر 2025 میں تاریخی ٹیکس وصولی،ماہانہ ہدف کا 99فیصد حاصل

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

وقاص عظیم:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دسمبر 2025 میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تاریخی ٹیکس وصولی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ماہانہ ہدف کا 99 فیصد حاصل کیا گیا۔

دسمبر میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 1427 ارب روپے ٹیکس وصول کیے جو کسی بھی دسمبر میں اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔ نومبر کے مقابلے دسمبر میں ٹیکس وصولی میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ انکم ٹیکس وصولی میں 107 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 831 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ سیلز ٹیکس میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 6 فیصد اضافہ اور کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی 118 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔

ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان

محمد اورنگزیب نے ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا اور ٹیکس نیٹ کو مزید وسیع کرنے اور بہتر ٹیکس تعمیل کے ذریعے رسمی شعبے پر بوجھ کم کرنے پر زور دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فیصد اضافہ ٹیکس وصولی

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے