data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260102-08-22
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، معرکہ حق کے بعد معرکہ ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے جاری کرتے ہوئے وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان کیلیے 100 فیصد بچوں کو اسکول میں داخل کروانا ضروری ہے، ملک میں شرح خواندگی کو 90 فیصد کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے ذریعے جہالت ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈیٹا کی بنیاد پر چلایا جائیگا، ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی گئی، زراعت شماری بھی ڈیجیٹل طریقہ کار پر ہوئی، مستند ڈیٹا کی بنیاد پربہترمنصوبہ بندی کی جاسکتی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 5 سال میں بڑے معاشی بحرانوں کا سامنا کیا، سب سے پہلا بحران 2018 کی تبدیلی کا تھا، تبدیلی سے درآمدات کا بحران آیا، ملک نے میکرو اکنامک بنیاد کھو دی، ان بحرانوں سے ملک کا غریب اور متوسط طبقہ بہت متاثر ہوا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بحران کا دور پیچھے رہ گیا، اب معاشی استحکام کا دور ختم ہوگیا ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شرح نمو 3.

71 فیصد رہی ہے، حکومت گروتھ کیلیے برآمدات بڑھانے پرکام کر رہی ہے، سماجی شعبے کے اعشاریوں میں بہتری آئی ہے۔

سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ