data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

260102-05-11

 

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میونسپل کارپوریشن میں آٹھویں روز بھی تالا بندی و احتجاج جاری ڈپٹی کمشنر نے ملازمین سے مذاکرات کا عندیہ دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کارپوریشن ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل آٹھویں روز بھی دفاتر کی تالا بندی کرکے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ملازمین یونین رہنما مظہر عباسی کا کہنا تھا کہ احتجاجی دھرنے اور مسلسل احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس سے ہم سے مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود سٹی صدر پیپلز پارٹی پیر عزت شاہ جیلانی اور کارپوریشن افسران کے ساتھ ملازمین کے جائز مطالبات کے لیے مذاکرات اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ مظہر عباسی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میں وعدے کیے گئے تھے اگر ضلع انتظامیہ ہمارے جائز مطالبات کے لیے کوشش اور اعلیٰ افسران سے مؤثر یقین دہانی کراتی ہے تو ہم اپنا احتجاج ختم کردیں گے بصورت دیگر پھر وہی میدان ہوگا اور ملازمین دوبارہ اپنے احتجاج کو جاری رکھیں گے۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش