خوشخبری؛ ایک اور برطانوی ایئرلائن کو پاکستان کیلئے ڈائریکٹ پروازوں کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ایک اور نئی غیرملکی ائیرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کی نارس اٹلانٹک ائیرلائن کو پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔
نارس اٹلانٹک ائیرلائن ابتدائی طور پر لندن سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے لیے فضائی آپریشن چلائے گی جب کہ ائیرلائن مانچیسٹر اور برمنگھم اسٹیشنز سے بھی پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان
برطانیہ کی برٹش ائیر پہلے ہی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے بعد نارس اٹلانٹک برطانیہ کی دوسری ائیرلائن ہوگی جو پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں چلائے گی۔
ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق نئی غیرملکی ائیرلائن کے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے ایوی ایشن شعبے میں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، جو پاکستان کی معیشت کے لیے بھی مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سندھ جانے کی تیاری، دورہ کی تاریخ کا اعلان
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان کے لیے ایوی ایشن
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔