Jasarat News:
2026-07-24@03:59:34 GMT

عثمان خواجہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز عثمان خواجہ نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی ان کے شاندار اور طویل ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ہونے جا رہا ہے، عثمان خواجہ آج ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے، یوں وہ سفید لباس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا سفر مکمل کریں گے۔

ریٹائرمنٹ کے اعلان پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے عثمان خواجہ نے کہا کہ ان کے دل میں سب سے نمایاں احساس قناعت کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی جانب سے طویل عرصے تک کھیلنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کرکٹ اور شخصیت نے لوگوں کو کسی نہ کسی طرح متاثر ضرور کیا ہوگا۔

 کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوڈ گرین برگ نے عثمان خواجہ کے کیریئر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ میں اپنی غیر معمولی کارکردگی سے نمایاں کردار ادا کیا، ٍعثمان خواجہ نے نہ صرف میدان میں بلکہ عثمان خواجہ فاؤنڈیشن کے ذریعے بھی ایک مثبت اور دیرپا تاثر قائم کیا۔

ٹوڈ گرین برگ نے انہیں آسٹریلیا کے اسٹائلش، باوقار اور شاندار بیٹرز میں سے ایک قرار دیا، جن کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو عثمان خواجہ نے 87 ٹیسٹ میچز میں 6 ہزار 206 رنز اسکور کیے، جن میں 16 شاندار سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی بیٹنگ میں تسلسل، تکنیک اور دباؤ میں کارکردگی نے انہیں آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کا ایک قابلِ اعتماد ستون بنائے رکھا، خاص طور پر ایشیائی کنڈیشنز میں ان کی پرفارمنس کو غیر معمولی اہمیت حاصل رہی۔

عثمان خواجہ نے 2011 میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور وہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے پاکستان میں پیدا ہونے والے اور پہلے مسلمان کرکٹر ہیں۔ ان کی یہ شناخت نہ صرف آسٹریلوی کرکٹ بلکہ عالمی کھیل کے منظرنامے میں بھی ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔

سال 2023 ان کے کیریئر کا یادگار سال ثابت ہوا، جب انہیں آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور شین وارن ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے اعزازات سے نوازا گیا۔ اسی برس وہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی اہم حصہ رہے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ اب تک 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ ایشیز سیریز کا آخری ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ

پڑھیں:

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق