اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہاؤس ہولڈ اکنامک سروے جاری کر دیا گیا جس کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں اوسطا آمدنی میں 97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق 2019 سے 2025 تک گھریلو اخراجات میں 113 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملک میں اوسطا ماہانہ آمدن 82 ہزار اور اخراجات 79 ہزار روپے ہیں، اخراجات میں سب سے زیادہ فرنشنگ، گھریلو آلات، ہیلتھ، فوڈز، گڈز اینڈ سروسز پر ریکارڈ ہوئے ہیں۔

سروے میں بتایا گیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ذاتی ملکیتی گھروں کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی، 2018-19 کے سروے کے مطابق 84 فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر تھے، 2024-25 کے سروے کے مطابق 82 فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر ہیں۔

ہاؤس ہولڈ سروے میں بتایا گیا کہ کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کی تعداد 10 فیصد سے بڑھ کر 10.

5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں 40 فیصد لوگ کاپی پیسٹ کرتے ہیں، ملک بھر میں کلین فیول کے استعمال میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پانچ برسوں میں کلین فیول کا استعمال 35 فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد ہو گیا ہے، کلین فیول میں نیچرل گیس، ایل پی جی، بائیو گیس، سولر انرجی کا استعمال لائٹننگ اور کوکنگ شامل ہے، ہینڈ پمپ سے پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 24 فیصد سے کم ہو کر 22 فیصد ہو گئی۔

سروے کے نتائج میں آیا ہے کہ ٹیب سے پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 18 فیصد سے بڑھ کر 22 فیصد ہو چکی ہے، اسی طرح فلٹر کا پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 9 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد تک پہنچی ہے، 7 فیصد آبادی ابھی تک لیٹرین جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔

ہاؤس ہولڈ اکنامک سروے کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے آمدن میں ٹک ٹاک سے سب سے زیادہ استعمال کی جارہی ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والے 88 فیصد لوگ ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، یوٹیوب چینل پر وی لاگ کرنے والے 86 فیصد لوگ ریکارڈ ہوئے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیصد سے بڑھ کر استعمال کرنے ریکارڈ کی ہاؤس ہولڈ والوں کی کے مطابق سروے کے کی شرح

پڑھیں:

سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع

حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات(security risk) کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں:واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر