جدہ: نئے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کا پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 January, 2026 سب نیوز

اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی، اعتماد اور امید کی نئی لہر — صحافی برادری اور سماجی تنظیموں کا خیرمقدمی ردعمل


جدہ (خالد نواز چیمہ)
سعودی عرب کے اہم شہر جدہ میں نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے، سہولیات بہتر بنانے اور انتظامی معاملات کو منظم کرنے کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں، جس سے تارکینِ وطن پاکستانیوں میں خوشی، اعتماد اور امید کی فضاء پیدا ہو گئی ہے۔


ان کی آمد کا خیرمقدم نہ صرف جدہ بلکہ مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، طائف، رابغ، ینبع خلصیں اور دوسرے شہروں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی بڑے اعتماد کے ساتھ کیا ہے۔ کمیونٹی اراکین کے مطابق سید مصطفیٰ ربانی ایک خوش اخلاق، فرض شناس اور کمیونٹی دوست ڈپلومیٹ کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ان کی تعیناتی نے لوگوں میں مثبت توقعات کو جنم دیا ہے۔


اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح
کمیونٹی کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ قونصل جنرل:
پاسپورٹ و دستاویزی کارروائیوں میں آسانی
ویزہ اور فیملی کیسز کے حل میں بہتری
پاکستانی انٹرنیشنل اسکولوں کی کارکردگی میں اصلاحات
اوورسیز ویلفیئر معاملات میں مضبوط نگرانی
جیسے اہم شعبوں میں مؤثر اقدامات کریں گے، جس سے لوگوں کی مشکلات میں نمایاں کمی آسکے گی۔
قونصل جنرل کا عزم
اپنی ابتدائی گفتگو میں سید مصطفیٰ ربانی نے واضح پیغام دیا کہ:
“پاکستانی کمیونٹی ہمارا فخر ہے۔ مسائل کے حل کے لیے قونصل خانہ ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔ دروازے ہر پاکستانی کے لیے کھلے ہیں، ہم خدمت کے جذبے سے کام کریں گے۔”
پاکستانی صحافی برادری اور فورمز کا خیرمقدم
جدہ میں موجود پاکستانی میڈیا نے بھی اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔


پاکستانی صحافیوں، پاکستان جرنلسٹس فورم، پاک میڈیا فورم نے امید ظاہر کی ہے کہ قونصل جنرل کی موجودگی میں کمیونٹی اور قونصلیٹ کے درمیان مضبوط رابطہ سازی اور بہتر معلوماتی نظام قائم ہوگا۔
صحافی برادری کا کہنا ہے کہ:
“میڈیا اور قونصلیٹ کے مثبت تعاون سے نہ صرف مسائل اجاگر ہوں گے بلکہ ان کے حل میں بھی تیزی آئے گی، جو پوری کمیونٹی کے لیے فائدہ مند ہوگا۔”


کمیونٹی کی دعائیں اور نیک تمنائیں
آخر میں کمیونٹی اراکین، سماجی تنظیموں اور میڈیا نمائندگان کی جانب سے دعائیہ کلمات ادا کیے گئے:
“اللہ تعالیٰ سید مصطفیٰ ربانی کو کامیابی دے، پاکستان کا وقار بلند ہو، اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں۔ آمین”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ بغیر قانونی پراسس پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اغوا قرار اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ بغیر قانونی پراسس پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اغوا قرار بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی؟ وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں نیا پلان تیار پاکستان اور چین کے درمیان 15397 فٹ کی بلندی پر خنجراب ٹاپ کلیئر کر دیا گیا پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلندیوں پر؛ آج پھر نیا ریکارڈ قائم جسٹس منصور کو 16 کروڑ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو 15 کروڑ پنشن کی مد میں مل گئے امریکا میں ٹریفک حادثہ، سابق سربراہ پاک فضائیہ نور خان کی بیٹی جاں بحق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستانی کمیونٹی کمیونٹی کی سید مصطفی

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی