انسانیت کی خدمت عظیم مشغلہ ہے،سیدسورج دستگیرشاہ گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260102-05-3
خیرپور (جسارت نیوز) درگاہ غوثیہ دستگیر کے گادی نشین و چیئر مین رانی پور ٹائون کمیٹی پیر سید سورج دستگیر شاہ جیلانی کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت عظیم مشغلہ اللہ کی خوشنودی اور خاتم الانبیا سرورکونین ﷺکی سیرت پر عمل کرنے سے دونوں جہانوں میں سرخرو ہونے کا ذریعہ ہے ہم اپنے علاقے کے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے عوامی مینڈٹ سے منتخب ہوئے ہیں ان شاء اللہ تعالی وہ اپنے ووٹروں کے معیار اور امیدوں پر تاحال پورا اترے ہیں ان کی ٹیم کے ٹائون افسر جہانزیب بابر و دیگر لوگ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ٹائون کمیٹی میں موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے رہنما و ضلعی صدر پاکستان محافظ آرگنائزیشن صوفی محمد اسحاق سومرو صحافی بشیر احمد راجپوت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر سید سورج دستگیر شاہ جیلانی کا مزیدکہنا تھا کہ میڈیا عوام کی آواز اور معاشرے کی تیسری آنکھ ہے جو ایوانوں تک رسائی رکھتی ہے۔پبلک پریس اور پبلک کے نمائندے ہی اپنے علاقائی مسائل حل کرانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ہم حقیقی میڈیا نمائندگان کی قدر کرتے ہیں۔ جبکہ رانی پور ٹائون کمیٹی کے ٹائون افسر جہانزیب بابر کاکہنا تھا کہ وہ عوام کے خادم بن کر اپنے دفتری امور احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں کہیں کمی کوتاہی ہوگی تو اسے دور کریں گے وہ ٹائون کمیٹی کے حدود میں شہریوں کو عوامی بنیادی ضروریات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی نکاسی آب سمیت دیگر امور کو احسن طریقے انجام دے رہے ہیں اگر کسی کا جائزمسئلہ ہے تو وہ ان کے دفتر میں براہ راست ان سے ملیں ان شاء اللہ ان کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹائون کمیٹی
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ 47 روز سے معطل انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صرف موبائل انٹرنیٹ بحال کیا گیا ہے، جبکہ وائی فائی انٹرنیٹ سروس بلنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بحال کی جائے گی۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں 5 جون 2026 کو انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی تھیں۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا تھا جب جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جیک) نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک شروع کرتے ہوئے 9 جون کو مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں 5 جون کو ایکشن کمیٹی کے ایک مرکزی رکن پر مبینہ حملے اور مظاہرین و سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد حکومت نے کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جبکہ اسی روز پورے آزاد کشمیر میں بغیر پیشگی اطلاع انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرنیٹ بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ میرپور میں سروس جلد بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس جلد بحال کر دی جائے گی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات قریب ہیں۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی سکیورٹی اور انتخابی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان کر چکا ہے۔
شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن، دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی نشستوں، جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔دوسری جانب کالعدم ایکشن کمیٹی کا راولاکوٹ میں احتجاج تاحال جاری ہے۔ کمیٹی کے اہم مطالبات میں مہاجرینِ مقبوضہ کشمیر کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی میں مختص 12 نشستوں کے خاتمے سمیت دیگر آئینی اور انتظامی امور شامل ہیں۔