راولپنڈی:اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنانے والا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
راولپنڈی کے اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق واش روم میں خاتون کی چیخ و پکار پر سیکیورٹی عملہ موقع پر پہنچا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق موقع سے پکڑے گئے ملزم کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز ملیں۔
اسپتال کے سیکیورٹی سپروائزر نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں دفعہ 292 اور 509 شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی