City 42:
2026-07-24@03:13:18 GMT

موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

ویب ڈیسک : موسم خراب ہونے کے باعث دو پروازیں منسوخ، ایک متبادل ایئر پورٹ پر منتقل اور 70 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

جاری کردہ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کی قومی ایئرلائن کی 2 پروازیں پی کے 302 اور 303 منسوخ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ ریاض سے اسلام آباد کی غیر ملکی ایئر کی پرواز ایف 3651 کو پشاور میں اتارا گیا ہے۔

فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کی 30، اسلام آباد کی 12، کراچی کی 10 اور ملتان کی 7، پشاور کی 3 جبکہ سیالکوٹ، فیصل آباد اور اسکردو کی 2، 2، پروازوں میں تاخیر ہے۔اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد کی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 373 میں11 گھنٹے، ابوظبی سے لاہور کی غیرملکی ایئر کی پروازوں ای وائی 284 اور 285 میں 10 گھنٹے، لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے747 میں 8 گھنٹے، دمام کی پرواز پی کے 248 میں 4 گھنٹے جبکہ جدہ سے ملتان کی غیر ملکی ایئر کی پروازوں ایس وی 801 اور 800 میں 4 گھنٹے کی تاخیر ہے۔ 

ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی پرواز

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا