Islam Times:
2026-07-24@04:09:37 GMT

پاکستان میں پاسپورٹ اجرا میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

پاکستان میں پاسپورٹ اجرا میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہریوں میں الیکٹرانک پاسپورٹس کی جانب رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث بڑی تعداد میں درخواست دہندگان نے روایتی پاسپورٹس کے بجائے اس سہولت کو ترجیح دی۔ محکمے کے مطابق یہ پیش رفت ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس کی سربراہی میں کی گئی اصلاحات کا نتیجہ ہے، جو وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیرِداخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں نافذ کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سال 2025 کے دوران 5.

5 ملین سے زائد پاسپورٹس جاری کیے گئے، جو پاسپورٹ کے اجراء میں نمایاں اضافہ اور خدمات میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل، امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جاری کیے گئے پاسپورٹس میں 3.2 ملین نارمل، 1.8 ملین ارجنٹ اور 276,000 فاسٹ ٹریک سروس کے تحت جاری کیے گئے پاسپورٹس شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہریوں میں الیکٹرانک پاسپورٹس کی جانب رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث بڑی تعداد میں درخواست دہندگان نے روایتی پاسپورٹس کے بجائے اس سہولت کو ترجیح دی۔ محکمے کے مطابق یہ پیش رفت ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس کی سربراہی میں کی گئی اصلاحات کا نتیجہ ہے، جو وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیرِداخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں نافذ کی گئیں۔ جدید پرنٹنگ مشینوں کی تنصیب کے ذریعے پاسپورٹ درخواستوں کا طویل عرصے سے موجود بیک لاگ ختم کر دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلی بار 24/7 پاسپورٹ پروسیسنگ اور ڈیلیوری سروس متعارف کرائی گئی، جس کے تحت شہری کسی بھی وقت پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز اور مختلف علاقائی دفاتر کی تزئین و آرائش بھی مکمل کی گئی، جس سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی سہولیات میں اضافہ کیا گیا۔ پاکستان کے سفارتخانوں میں ون ونڈو سروس کے آغاز سے پاسپورٹ سے متعلق امور کو آسان بنایا گیا، جبکہ بہتر سیکیورٹی خصوصیات کے حامل نئے پاسپورٹ بُک کی تیاری اور ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر و کاؤنٹرز کے دائرہ کار میں توسیع بھی کی گئی۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاسپورٹس کی کے مطابق کی گئی

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق