برطانیہ کی ایک اور ائیر لائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے برطانیہ کی ایک اور ائیر لائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت دے دی۔سی اے اے کی اجازت کے بعد برطانیہ کی نورس اٹلانٹک ائیر لائن ابتدائی طور لندن سے اسلام آباد کے لیے پروازیں چلائے گی۔اس کے علاوہ نورس ائیرلائن مانچسٹر اور برمنگھم سے بھی براہ راست پروازیں چلائے گی۔ برطانیہ کی یہ دوسری ائیرلائن ہوگی جو پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں چلائے گی، برطانیہ کی برٹش ائیر پہلے ہی پاکستان کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: برطانیہ کی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔