Express News:
2026-07-24@03:07:56 GMT

چیئرمین پیمرا کی تقرری کے لیے دو نام شارٹ لسٹ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

اسلام آباد:

چیئرمین پیمرا کی تقرری کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی نے دو نام شارٹ لسٹ کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پیمرا کی تقرری کے لیے کمیٹی کا اجلاس تاخیر سے منعقد ہوا۔ ایم این اے شہباز ویڈیو لنک کے ذریعے موجود رہے۔

کمیٹی میں دو اراکین قومی اسمبلی اور دو سینیٹرز شامل ہیں۔ اپوزیشن کے دونوں اراکین اجلاس سے غیرحاضر رہے۔  تحریک انصاف کے کمیٹیوں کے بائیکاٹ کے سبب سینیٹر علی ظفر نے اجلاس میں شرکت نہیں کی، شہباز بابر کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔

اجلاس چوہدری شہباز بابر، سید رضا علی گیلانی، سینیٹر سرمد علی اور سینیڑ سید علی ظفر پر مشتمل کمیٹی نے منعقد کیا۔ کمیٹی کا اجلاس دسمبر میں ہونا تھا لیکن ملتوی کردیا گیا تھا۔

کمیٹی میں عنبرین جان، بریگیڈیئر (ر) انوار متین حیدر، ڈاکٹر حامد عرفان، اشرف خان کے نام کی اسکروٹنی کی گئی۔

پارلیمانی کمیٹی کے رکن سینیٹر سرمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدھ دن میں فائنل ہوجائے گا کون چیئرمین پیمرا ہوگا، ابھی دو نام تجویز کیے گئے ہیں جن میں بریگیڈیئر (ر) انوار اور عنبرین جان کے نام شارٹ لسٹ ہیں۔

سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ اگر عنبرین جان چیئرمین پیمرا مقرر ہوئیں تو وہ ملکی تاریخ میں پہلی خاتون چیئرمین پیمرا ہوں گی اور اگر بریگیڈئیر (ر) انوار چیئرمین پیمرا بنے تو وہ پہلے چیئرمین پیمرا ہوں گے جو بریگیڈئیر (ر) بھی رہ چکا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے چئیرمین پیمرا کے لیے عنبرین جان کا نام وزیراعظم کو بھجوا دیا۔ وزیراعظم کے مشورے پر صدر مملکت چیئرمین پیمرا کی تقرری کی منظوری دیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیئرمین پیمرا کی تقرری کے لیے

پڑھیں:

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔

قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔

ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،

وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف