پنجاب بار نے رجب بٹ کے وکیل کا لائسنس معطل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کی جانب سے مبینہ حملے کے واقعے کے بعد پنجاب بار کونسل نے ان کے وکیل میاں علی اشفاق کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل ذبیح اللہ ناگرہ نے بتایا کہ کراچی کی سٹی کورٹ میں پیش آنے والے واقعے کو مزید کارروائی کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ذبیح اللہ ناگرہ کے مطابق رجب بٹ نے میاں علی اشفاق کو اپنا وکیل مقرر کر رکھا تھا اور وہ وکلا کی ہڑتال کے دوران رجب بٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، اس دوران مقامی وکلا کے ساتھ ان کے رویے کے باعث کشیدگی پیدا ہوئی، جو بعد ازاں ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہو گئی۔پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ میاں علی اشفاق نے نجی سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ بار میں داخل ہونے کی کوشش کی، جو وکلا کے ضابطۂ اخلاق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مزید یہ کہ ان کے طرزِ عمل کے باعث وکلا کے درمیان اختلافات اور انتشار پیدا ہوا۔ان وجوہات کی بنیاد پر پنجاب بار کونسل نے میاں علی اشفاق کا وکالت لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا اور معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کراچی سٹی کورٹ کے اندر یوٹیوبر رجب بٹ پر ہونے والے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایچ آر سی پی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رجب بٹ عبوری ضمانت کے حصول کے لیے سٹی کورٹ کراچی میں پیش ہوئے تھے۔ کمیشن نے عدالتی احاطے میں اس نوعیت کے تشدد کو قانون کی عملداری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنجاب بار کونسل میاں علی اشفاق کر دیا
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔