Nawaiwaqt:
2026-07-24@03:08:48 GMT

خراب موسم نے فلائٹ آپریشن درہم برہم کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

خراب موسم نے فلائٹ آپریشن درہم برہم کر دیا

ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 پروازیں منسوخ، ایک پرواز متبادل ایئرپورٹ منتقل جبکہ 70 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی قومی ایئرلائن کی پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 منسوخ کر دی گئیں۔ اسی دوران ریاض سے اسلام آباد آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ایف 3651 کو خراب موسم کے باعث پشاور منتقل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق لاہور کی 30، اسلام آباد کی 12، کراچی کی 10، ملتان کی 7، پشاور کی 3 جبکہ سیالکوٹ، فیصل آباد اور اسکردو کی 2، 2 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔فلائٹ شیڈول میں مزید بتایا گیا کہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 373 گیارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، ابوظبی سے لاہور کی پروازیں ای وائی 284 اور 285 دس گھنٹے، لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 747 آٹھ گھنٹے، دمام سے آنے والی پرواز پی کے 248 چار گھنٹے جبکہ جدہ سے ملتان کی پروازیں ایس وی 801 اور 800 بھی چار گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو صورتحال سے بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے جبکہ موسم بہتر ہوتے ہی فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تاخیر کا شکار کی پرواز

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا