کراچی، لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون خود موٹرسائیکل چلا رہی تھی، حادثے کے بعد 10 وہیلر ٹریلر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔
پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 847 افراد جاں بحق اور 11 ہزار 990 زخمی ہوئے۔
جاں بحق موٹرسائیکل رائڈر کے اہلخانہ نے کہا کہ بشریٰ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پرانے کپڑوں کی فیکٹری میں انچارج تھی۔
اہلخانہ نے کہا کہ بشریٰ کی اوکاڑہ میں تدفین کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کریں گے۔
اس سے قبل اختر کالونی سگنل پر ٹریلر کی ٹکر سے راہگیرجاں بحق ہوا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریلر تحویل میں لے لیا۔
یاد رہے کہ نئے سال کے دو دن میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی ٹکر سے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔