صدرِ مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ وزیرِاعظم کے ایڈوائس پر صدر نے سی ڈی اے ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔ سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 آئین کے آرٹیکل 254 کے تحت منظوری دی گئی۔ سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے 7 نومبر 2025 کو منظور ہوا جبکہ قومی اسمبلی نے سی ڈی اے ترمیمی بل 8 دسمبر 2025 کو بغیر کسی ترمیم کے منظور کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سی ڈی اے ترمیمی بل کی منظوری کی توثیق کر دی۔ صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 نے سی ڈی اے ترمیمی بل
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔