data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی کرکٹ کے سینئر اسپنر اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر روی چندرن ایشون نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کے مستقبل پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 2027 کے ورلڈ کپ کے بعد 50 اوور فارمیٹ کو بقا کے شدید چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اپنے بیان میں بھارتی کرکٹ کے سینئر اسپنر روی چندرن ایشون نے کہا کہ  دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز، فرنچائز کرکٹ کا دباؤ اور ٹیسٹ کرکٹ کی علیحدہ شناخت نے ون ڈے فارمیٹ کو ایک درمیانی اور غیر یقینی حیثیت میں لا کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ کہنا مشکل ہے کہ 2027 کے بعد ون ڈے کرکٹ کس سمت جائے گی، تاہم اس فارمیٹ کے مستقبل  پر تشویش ہونا فطری ہے، موجودہ عالمی کرکٹ منظرنامے میں ون ڈے کرکٹ بتدریج اپنی اہمیت کھوتی جا رہی ہے۔

بھارتی اسپن لیجنڈ نے اس موقع پر ان کھلاڑیوں کے کردار کو بھی نمایاں کیا جو ون ڈے کرکٹ کی شناخت سمجھے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے بڑے نام نہ صرف اس فارمیٹ کی مقبولیت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں بلکہ ان کی موجودگی ہی ون ڈے کرکٹ کو زندہ رکھنے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اگر ایسے بڑے اسٹارز کی دلچسپی کم ہوتی گئی تو ون ڈے فارمیٹ کے لیے حالات مزید مشکل ہو سکتے ہیں۔

ایشون، جو بھارت کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، نے اپنے کیریئر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 765 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے تینوں فارمیٹس میں نمایاں کارکردگی دکھائی، جس کی وجہ سے ان کی رائے کو عالمی کرکٹ حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ون ڈے کرکٹ

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن