نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو قذافی اسٹیڈیم سے بہتر بنایا جائے گا، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو جدید سہولتوں سے آراستہ کر کے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے بھی بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کا خواہاں ہے جو ملک کے لیے باعثِ اعزاز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی نے لاہور، راولپنڈی اور کراچی اسٹیڈیمز کے نئے ڈیزائن کی منظوری دے دی
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے اختتام کے بعد شروع کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان بہتریوں کا مقصد شائقینِ کرکٹ کو بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کی جانب راغب کرنا ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی حیدرآباد میں نئے اسٹیڈیم کی تعمیر پر بھی کام کر رہا ہے، جس سے سندھ میں کرکٹ کے فروغ کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے ملک بھر میں انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے، جس کا مقصد نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے اس اقدام کی حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیاب ٹیموں کے لیے خصوصی ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کراچی سمیت ملک بھر کے کرکٹ گراؤنڈز سے متعلق مسائل سے آگاہی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد اس حوالے سے خوشخبری دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی کا اسٹیڈیم لاہور سے بھی اچھا ہوگا، پی سی بی چیئرمین نے نیا پلان شیئر کردیا
بین الاقوامی امور پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ معاملات پر بات چیت برابری کی سطح پر ہی کی جائے گی۔ ٹیم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی مینز ورلڈ کپ کے حوالے سے کپتان سے بات نہیں ہوئی اور تکنیکی معاملات کرکٹرز خود دیکھ رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیئرمین پی سی بی قذافی اسٹیڈیم کراچی اسٹیڈیم محسن نقوی وزیر داخلہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی قذافی اسٹیڈیم کراچی اسٹیڈیم محسن نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرتے ہوئے پی سی بی کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم