لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی وژنری قیادت میں پنجاب کی بلیو اکانومی خواب سے حقیقت کی جانب اہم پیش رفت کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں آبی حیات کے فروغ کے لیے شرمپ فارمنگ کے بڑے منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے اسے پنجاب میں بلیو اکانومی کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مطابق سرگودھا اور علی پور میں مجموعی طور پر 5 ہزار 600 ایکڑ پر شرمپ اسٹیٹس قائم کی جائیں گی، جبکہ بنجر اور سیم زدہ زمینوں کو پہلی بار شرمپ فارمنگ کے ذریعے قابلِ استعمال بنایا جا رہا ہے۔ سرگودھا میں شرمپ فارمنگ منصوبے کی 15ویں یومیہ ترقیاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق 20 ایکڑ اراضی پر 9 تالاب تیار کر لیے گئے ہیں اور 5 ہزار 320 میٹر ڈرینج کا کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں مزید 10 ایکڑ اراضی کے لیے سروے بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

شرمپ فارمنگ کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے کوالٹی کنٹرول لیبارٹری لاہور میں 99 فیصد مکمل ہو چکی ہے، جبکہ مظفرگڑھ میں تحقیق اور شرمپ فارمنگ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کی لیبارٹری کا 98 فیصد کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی ماہرین کے سعودی عرب اور میکسیکو کے تربیتی دورے بھی مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ عملے کی فراہمی کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

پنجاب میں شرمپ فارمنگ کی ٹیکنیکل تربیت کے لیے غیر ملکی ماہرین جیفری اور جیمی ڈومین سیک بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ منصوبے کے لیے 100 انٹرنز کے تحریری امتحانات ہو چکے ہیں، جبکہ 32 ٹیوب ویلوں اور 8 ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریسرچ کے لیے 64 تالابوں میں شرمپ کا بیج بھی ڈالا جا چکا ہے۔

سرگودھا کے چک نمبر 58 میں 124 ایکڑ اراضی پر شرمپ اسٹیٹ اور ویلیو چین قائم کی جا رہی ہے، جہاں 57 تالابوں کی کھدائی مکمل ہو چکی ہے۔ رکھ علی ولی مظفرگڑھ میں شرمپ فارمز کے لیے 2 ہزار 507 ایکڑ اراضی کی صفائی اور ہموار کرنے کا عمل مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ 57 تالابوں اور 50 ٹیوب ویلز کی کھدائی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شرمپ فارمنگ کے آغاز سے پنجاب کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا اور اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شرمپ فارمنگ کے ایکڑ اراضی مریم نواز بھی مکمل مکمل ہو گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا