پشاور، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے مشترکہ کارروائیاں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے پشاور زون نے حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے مشترکہ کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان شیر نواز اور اجمیر شاہ کو پشاور کے علاقے صدر اور بٹگرام سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم اجمیر شاہ کے قبضے سے 2500 سعودی ریال اور ایک کروڑ 67 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے، جبکہ ملزم شیر نواز کے قبضے سے 3 لاکھ 74 ہزار روپے برآمد کیے گئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ حوالہ ہنڈی نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی میں ملوث ایف آئی اے کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔