ایک روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے جس پر وزیراعظم نے قوم کو مبارک باد پیش کی تھی، آج ایک اور ذخیرہ نکل آیا ہے جب کہ چند روز میں مزید ذخائر نکلنے کا بھی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مسلسل دوسرے دن بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو اس حوالے سے آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے جس پر وزیراعظم نے قوم کو مبارک باد پیش کی تھی، آج ایک اور ذخیرہ نکل آیا ہے جب کہ چند روز میں مزید ذخائر نکلنے کا بھی امکان ہے۔ آج کی پیش رفت کے مطابق پی پی ایل کے اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کردہ خط کے مطابق کوہاٹ میں واقع ٹال بلاک سے 1.

58 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس ذخائر دریافت ہوئے،ٹال بلاک میں 10 اگست 25ء کو 4ہزار11میٹر گہرے کنویں کی کھدائی شروع کی گئی۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے حاصل گیس کا بہاؤ 40/64 انچ اور ویل ہیڈ پریشر 164 فی مربع انچ ہے، لمشیوال فارمیشن سے ہائیڈروکاربن ذخائر کا حصول کامیاب ٹیسنگ کے بعد مکمل ہوا۔ پی پی ایل نے مزید کہا ہے کہ مستقبل میں بھی ٹال بلاک سے گیس و تیل کے مزید ذخائر دریافت ہونے کے امکانات ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا ذخائر دریافت گیس کے

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن