خیبرپختونخوا میں مسلسل دوسرے دن بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
خیبرپختونخوا میں مسلسل دوسرے دن بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو اس حوالے سے آگاہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے جس پر وزیراعظم نے قوم کو مبارک باد پیش کی تھی، آج ایک اور ذخیرہ نکل آیا ہے جب کہ چند روز میں مزید ذخائر نکلنے کا بھی امکان ہے۔
آج کی پیش رفت کے مطابق پی پی ایل کے اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کردہ خط کے مطابق کوہاٹ میں واقع ٹال بلاک سے 1.
او جی ڈی سی کا تیل و گیس کی بڑی دریافت کا اعلان
وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد
خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے حاصل گیس کا بہاؤ 40/64 انچ اور ویل ہیڈ پریشر 164فی مربع انچ ہے، لمشیوال فارمیشن سے ہائیڈروکاربن ذخائر کا حصول کامیاب ٹیسنگ کے بعد مکمل ہوا۔
پی پی ایل نے مزید کہا ہے کہ مستقبل میں بھی ٹال بلاک سے گیس و تیل کے مزید ذخائر دریافت ہونے کے امکانات ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ذخائر دریافت گیس کے
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔