Jasarat News:
2026-07-24@05:00:18 GMT

خیبرپختونخوا: مسلسل دوسرے روز گیس کے نئے ذخائر دریافت

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

خیبرپختونخوا: مسلسل دوسرے روز گیس کے نئے ذخائر دریافت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبرپختونخوا میں توانائی کے شعبے میں خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں مسلسل دوسرے روز نئے گیس ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) نے اس سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ آگاہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل کوہاٹ ضلع میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے بعد وزیراعظم نے قوم کو مبارک باد دی تھی، اور آج ایک اور اہم ذخیرہ سامنے آیا ہے، جس سے مستقبل میں توانائی کے مزید امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند روز میں مزید ذخائر کے سامنے آنے کا امکان بھی موجود ہے، جو ملکی توانائی کے شعبے کے لیے حوصلہ افزا خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں بتایا کہ کوہاٹ کے ٹال بلاک سے روزانہ 1.

58 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ٹال بلاک میں کھدائی کا آغاز 10 اگست 2025 کو 4,011 میٹر گہرے کنویں سے کیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت نہ صرف خطے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے بلکہ ملکی معیشت میں بھی مثبت اثر ڈالے گی۔ مزید یہ کہ نئے ذخائر کی دریافت کے بعد پاکستان کی توانائی کی خود کفالت کی کوششوں کو تقویت ملے گی اور درآمدی انحصار میں کمی آئے گی۔

توانائی کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند ماہ میں مزید کھدائی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کوہاٹ سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں گیس و تیل کے مزید ذخائر دریافت ہو سکتے ہیں، جو ملکی توانائی کے شعبے کو مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ذخائر دریافت توانائی کے کی توانائی

پڑھیں:

ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن:

مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔

یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی