ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران خان کے مطابق گرفتار ملزمان نیو کراچی میں بھتے کے مقدمے میں بھی پولیس کو مطلوب تھے، گرفتار ملزمان نے گارمینٹس فیکٹری کے مالک کو بھتہ طلبی کے لیے کال کی تھی اور فیکٹری کے مالک کو ڈرانے کے لیے اس کی رہائش گاہ پر فائرنگ بھی کی تھی، گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس اور وفاقی انٹیلیجنس ادارے نے مشترکہ طور پر مختلف کارروائیوں کے دوران تاجروں اور صنعتکاروں سے بھتہ طلب کرنے والے مبینہ بھتہ خور گروہ کے 2 کارندوں اور 3 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلیجنس ادارے نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھتہ خور صمد کاٹھاواڑی اور وصی اللہ لاکھو گروہ کے 2 اہم کارندوں ابوہریرہ اور دلاور کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران خان کے مطابق ملزمان کو مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا، جو شہر میں تاجروں سے بھتہ طلبی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان تاجروں اورصنعت کاروں کی ریکی کرتے تھے اور تمام معلومات بیرون ملک بھتہ خور گروہ کے سرغنہ کو فراہم کی جاتی تھی، جس کے بعد گروہ کا سرغنہ بیرون ملک کے نمبروں سے تاجروں سے بھتہ طلب کرتا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نیو کراچی میں بھتے کے مقدمے میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے گارمینٹس فیکٹری کے مالک کو بھتہ طلبی کے لیے کال کی تھی اور فیکٹری کے مالک کو ڈرانے کے لیے اس کی رہائش گاہ پر فائرنگ بھی کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس آئی یو پولیس نے کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقےمیں کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا اور ان سے اسلحہ تین پستول اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمدکرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان لانڈھی، کورنگی، ملیر، قائدآباد اورصنعتی ایریا میں وارداتیں کرتے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت موسیٰ، ارمان اور ساحل کے نام سے کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایس ا ئی یو سے بھتہ گروہ کے کی تھی کے لیے

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا