امریکا وینزویلا کے آئل ٹینکر کے تعاقب سے فوری رک جائے: روس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روس وینزویلا جانے والے آئل ٹینکر کو بچانے کے لیے کھل کر میدان میں آگیا ہے اور امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ بحری جہاز کا تعاقب ترک کر دے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے سفارتی سطح پر امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ بحر اوقیانوس میں موجود وینزویلا کے آئل ٹینکر کا مسلسل پیچھا کرنا بند کرے، یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے اور صورتحال کو مزید کشیدہ بنا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وینزویلا کا آئل ٹینکر جہاز بیلا ون اس وقت بحر اوقیانوس میں موجود ہے اور امریکی کوسٹ گارڈ کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم امریکی افواج گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے اس جہاز کا مسلسل تعاقب کر رہی ہیں، امریکا کا مؤقف ہے کہ مذکورہ ٹینکر تیل کی سمگلنگ میں ملوث ہے اور وینزویلا کے لیے غیر قانونی طور پر تیل لے جا رہا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق وینزویلا کے تیل کے شعبے پر دباؤ بڑھانے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے چار کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں، جو وینزویلا کے آئل سیکٹر میں سرگرم ہیں، ان پابندیوں کا مقصد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر سیاسی اور معاشی دباؤ میں اضافہ کرنا ہے۔
دوسری جانب روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت سے باز رہے اور جہاز کے تعاقب سے فوری طور پر دستبردار ہو جائے، امریکا کی جانب سے اس نوعیت کی کارروائیاں خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی وینزویلا کے خلاف سخت پابندیاں عائد کر چکا ہے، جبکہ روس وینزویلا کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے اور عالمی سطح پر دونوں طاقتوں کے درمیان اس معاملے پر تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وینزویلا کے ہے اور
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔