اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتیں متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمن کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرتی ہیں، تو اس حوالے سے مشاورت کی جا سکتی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے فوری تقرر کا مطالبہ کیا ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا انتخاب اکثریتی اپوزیشن جماعت میں سے ہونا چاہیے،  مولانا فضل الرحمن اس عہدے پر پہلے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کی قیادت میں اپوزیشن نے بہترین کام کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث ہمارے جوان مسلسل شہید ہو رہے ہیں، جو ایک انتہائی تشویشناک امر ہے، دہشت گردی کا کوئی نہ کوئی مستقل حل نکالنا ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ ملک کے امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا اپوزیشن لیڈر

پڑھیں:

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔

نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی