جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بہت فرسٹریٹڈ ہیں، 2 سال جیل کاٹنے والے کے لیے فرسٹریٹڈ ہونا غیر معمولی بات نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں انجینئر محمد علی مرزا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے اندر کی تفصیلات بتادیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں محل جیسی سہولیات حاصل نہیں، مگر انھیں باہر کی خبروں تک رسائی حاصل ہے، 2 اخبار ملے ہوئے ہیں۔

مذہبی اسکالر نے مزید کہا کہ عمران خان کے کمرے میں ایل ای ڈی بھی لگی ہوئی ہے، رہنے کے لیے 6 چکیاں بھی ملی ہوئی ہیں، جن میں سے 5 ان کے اپنے استعمال میں ہیں، چھٹی چکی میں ان کا مشقتی رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی دن میں 2 بار اپنی چکی سے باہر آتے تھے، صبح 9 بجے ناشتے کے لیے اور دوپہر 3 بجے دوپہر کے کھانے کے لیے، اُن کا مشقتی دیسی گھی کے تڑکے لگاتا تھا، جس کی خوشبو ہمیں بھی آتی تھی۔انجینئر محمد علی مرزا نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب غصّے میں آتے تو بہت اُونچی آواز میں اور مسلسل بولتے، وہ جیل میں بہت فرسٹریٹڈ ہیں، 2 سال جیل کاٹنے والے کے لیے فرسٹریٹڈ ہونا غیر معمولی بات نہیں۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: انجینئر محمد علی مرزا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں کے لیے

پڑھیں:

ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔

بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا