data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250103-2-12

خیرپور میرس (جسارت نیوز )سندھ ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ضلع خیرپور میں ٹرانسپورٹ کے مسائل، شہید ذوالفقار علی بھٹو بس ٹرمینل میں سہولیات کی فراہمی اور بسوں، ویگنوں، کوچز سمیت دیگر ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے اسٹاپ اور آمد و رفت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس خیرپور کے سچل سرمست ہال میں ڈپٹی کمشنر الطاف احمد چاچڑ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر الطاف احمد چاچڑ نے کہا کہ ضلع اور شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کا حل ہماری اخلاقی، سرکاری اور ذاتی ذمہ داری ہے، اور قانون کے مطابق ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ڈیجی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) اور ڈی ایس پی سٹی کو ہدایت دی کہ مشترکہ طور پر بس ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک سارجنٹس، مختیارکاروں اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیرقانونی اسٹاپس کے خلاف کارروائی کا آغاز فوری طور پر کیا جائے۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی