سکھر پریم یونین کے سیکرٹری جنرل ودیگر کا راشد شیخ کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250103-2-14
سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین (سی بی اے) کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو اور لوکو زون روہڑی کے صدر محمد اسحاق بلو نے پریم لوکو زون کے پریس سیکرٹری راشد شیخ کے والدِ محترم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے درجات کی بلندی، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پریم یونین سی بی اے مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور راشد شیخ اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
مزید :