ایک اور برطانوی ائرلائن کو پاکستان کیلیے ڈائریکٹ پروازوں کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ایک اور نئی غیرملکی ائرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کی نارس اٹلانٹک ائرلائن کو پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔نارس اٹلانٹک ائرلائن ابتدائی طور پر لندن سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے لیے فضائی آپریشن چلائے گی جبکہ ائرلائن مانچیسٹر اور برمنگھم اسٹیشنز سے بھی پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔برطانیہ کی برٹش ائر پہلے ہی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے بعد نارس اٹلانٹک برطانیہ کی دوسری ائرلائن ہوگی جو پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں چلائے گی۔ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق نئی غیرملکی ائرلائن کے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے ایوی ایشن شعبے میں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی جو پاکستان کی معیشت کے لیے بھی مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کے لیے ایوی ایشن
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔