ایک اور برطانوی ایئرلائن کی پاکستان آمد، ڈائریکٹ پروازوں کی بڑی پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کے لیے ایک اور خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے جسے فضائی سفر، معیشت اور بین الاقوامی روابط کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے برطانیہ کی نارس اٹلانٹک ایئرلائن کو پاکستان کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی روابط میں مزید وسعت آئے گی۔ اس فیصلے کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے ایوی ایشن نظام پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نارس اٹلانٹک ایئرلائن ابتدائی مرحلے میں لندن سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی ایئرلائن کی جانب سے مستقبل قریب میں مانچیسٹر اور برمنگھم سے بھی پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے ڈائریکٹ فلائٹس شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اس پیش رفت سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو نہ صرف سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ کرایوں میں ممکنہ کمی اور بہتر سروس کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک عرصے کے بعد برطانوی ایئرلائنز کا پاکستان کی جانب دوبارہ رجحان اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نے فضائی تحفظ، سیکورٹی اور آپریشنل معیار کے حوالے سے عالمی سطح پر اعتماد بحال کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویز پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کر چکی ہے اور اب نارس اٹلانٹک کی شمولیت کے بعد برطانیہ کی یہ دوسری ایئرلائن بن گئی ہے جو پاکستان کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کرے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق نئی غیر ملکی ایئرلائن کے آپریشن سے پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ گراؤنڈ ہینڈلنگ، کیبن کریو، تکنیکی عملے اور ایئرپورٹ سروسز سے وابستہ شعبوں میں ملازمتوں میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے، جو مجموعی طور پر ملکی معیشت کے لیے مثبت اثرات کا باعث بنے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایئرلائنز کی آمد سے نہ صرف ہوابازی کے شعبے کو فروغ ملتا ہے بلکہ سیاحت، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات بھی بڑھتے ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی روابط میں بہتری سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ خاص طور پر کاروباری طبقے، طلبہ اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ اقدام انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ براہ راست پروازوں کی دستیابی سے سفر کا دورانیہ کم ہوگا، کنیکٹنگ فلائٹس کی مشکلات ختم ہوں گی اور پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر مزید اجاگر ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کے ایوی ایشن براہ راست کے لیے
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :