پاکستان صومالیہ کی خودمختاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہے،یمن کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں
افغانستان کے ساتھ سرحد بند ہونے کے بعد ہمارا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ آج پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی دونوں ممالک کے مابین جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔ پاکستان نے فہرستیں انڈین ہائی کمشنر کے حوالے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سال میں 2 مرتبہ ان فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان یمن کی وحدت اور خودمختاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان کسی بھی ایک یمنی فریق کی جانب سے اٹھانے والے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ یمن کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اس معاملے میں مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کی حمایت کرتے ہیں۔ امید ہے یمن کے عوام اور علاقائی طاقتیں باہمی تعاون سے دیرپا حل کی جانب بڑھیں گی۔انہوں نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مرحومہ کے بیٹے سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بنگلادیش کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات بھی کی۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کیا گیا ہے، ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے معاملے پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی کے ساتھ ایک اعلامیہ بھی جاری کیا ہے، جس میں صومالی لینڈ کی مذمت کی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار کو تبوک کے گورنر اور ازبکستان کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفون کال کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ازبکستان کے صدر کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ علاوہ ازیں صومالیہ کے وزیر خارجہ نے بھی فون کرکے اسحاق ڈار کا حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پاک چین وزارت خارجہ کے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کی فہرستوں کا تبادلہ عزم کا اعادہ کرتا ہے دفتر خارجہ اسحاق ڈار انہوں نے ممالک کے کرتے ہیں کیا گیا کے ساتھ

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا