قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر کے خلاف فیڈریشن کا بڑا ایکشن
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم مینجر انجم سعید کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے لیتے ہوئے انہیں دورہ آسٹریلیا سے ڈراپ کردیا۔
ذرائع کے مطابق انجم سعید کو پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے آسٹریلیا جانے والی ٹیم مینجمنٹ میں شامل نہیں کیا گیا، اُن کی جگہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان ہی دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔
انجم سعید ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں جائیں گے تاہم وہ اس سیٹ اپ کا حصہ رہیں گے۔ پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں ارجنٹائن سے واپسی پر انجم سعید ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے تھے۔
مزید پڑھیںبنگلادیش میں پاکستانی سفیر کا قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ
ان کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ برازیل میں ٹرانزٹ کے لیے رکے جہازمیں مبینہ طورپرسگریٹ نوشی کے الزام میں ان کو سفرجاری رکھنے سے روک لیا تھا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اب بطور سزا ان کو آسٹریلیا جانے والے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔ پرو ہاکی لیگ کا دوسرا مرحلہ دس فروری سے آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں شیڈول ہے جہاں پاکستان کو جرمنی اور آسٹریلیا کے خلاف دو دومیچز کھیلنا ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ آسٹریلیا کے لیے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ پانچ جنوری سےاسلام اباد میں لگانے کا اعلان کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان ہاکی ا سٹریلیا ٹیم کے
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔