data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260103-06-25

 

 

اسلام آباد( نمائندہ  جسارت) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ماہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہونے جا رہی ہے۔ کوشش ہے بہتر سے بہتر کنڈیشنز پر فائیو جی کی نیلامی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکٹرم آکشن سات بینڈز پر ہو رہی ہے۔ پانچ بینڈز ایسے ہیں جن پر پاکستان میں پہلی بار نیلامی ہو رہی ہے۔ 2 بینڈز پہلے نیلام ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں فائیوجی

سپورٹڈ موبائل بہت کم ہیں۔ اس کے لیے موبائل فونز کی اپ گریڈیشن پر بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فائیو جی آکشن کے6 مہینے کے بعد آپ کو انٹرنیٹ سسٹم میں واضح بہتری نظر آئے گی۔ شزا فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ یوفون اور ٹیلی نار مرجر کے بعد ملک میں تین کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ ایم وی این او کے آنے سے نہ صرف مزید کمپنیاں آئیں گی بلکہ سرمایہ کاری بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایم وی این او کی مارکیٹ کا حصہ بننے جا رہا ہے۔ پی ٹی اے نے ڈسٹرکٹ لیول پر فائبرائزیشن کی منظوری دے دی ہے۔ اب کیبل آپریٹرز بھی سی ویس لائسنس لے کر آپ تک انٹرنیٹ پہنچا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سال میں ہم 3 سب میرین کیبلز پاکستان میں لائے ہیں جو ملک میں انٹرنیٹ کی بہتری کے لیے ہمارے عزم کا ظاہر کرتا ہے۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فائیو جی

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی