data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب صبح سویرے پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 10 وہیلر ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 26 سالہ بشریٰ کے نام سے کی گئی ہے، جو خود موٹرسائیکل چلا رہی تھیں۔خوفناک حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ٹرالر پر پتھرائوکر دیا جس کے باعث ٹرالر کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ خاتون کی لاش قانونی کارروائی کیلیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دی گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق بشریٰ غیر شادی شدہ تھیں اور موٹرسائیکل پر سوار ہو کر گھر جا رہی تھیں۔ ڈاکس کے علاقے ماڑی پور مچھر کالونی صدام چوک کے قریب تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے راہگیر بچی زینب دختر فیصل جاں بحق ہوگئی ۔ مین کورنگی روڈ اختر کالونی سگنل پر ٹر یلر کی زد میں آکر 60سالہ نذر محمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ مہر ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن ناہید مہر بہادرآباد کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب سٹرک کراس کرتے ہوئے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا