سندھ حکومت کی ستھرا پنجاب پروگرام ماڈل اپنانے کی خواہش ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ستھرا پنجاب پروگرام نا صرف مقامی سطح پر کامیابی حاصل کر چکا ہے بلکہ دیگر صوبے اور حتیٰ کہ بین الاقوامی شہر بھی اس سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ سندھ حکومت نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ماڈل کو اپنانے کی خواہش ظاہر کی ہے، جبکہ خیبر پی کے حکومت بھی اس سے استفادہ کرنے کی نیت رکھتی ہے اور اس کے چیف سیکرٹری نے پروگرام کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے برطانیہ کے شہر برمنگم کو بھی ستھرا پنجاب پروگرام میں رہنمائی فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیگر کامیاب اقدامات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ماڈل ویلج پروگرام اور پنجاب ڈویلپمنٹ پلان شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ اگر کسی صوبے کو پنجاب کے کسی بھی اچھے منصوبے کی فیزیبلٹی چاہیے تو پنجاب ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ جیسے پنجاب صاف ستھرا ہے، ویسے ہی باقی صوبے بھی صاف ستھرے ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی تلخیاں اور الزام تراشی کی بجائے ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ستھرا پنجاب پروگرام
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔