کراچی‘اسلام آباد(کامرس رپورٹر‘خصوصی نامہ نگار)پاکستان سٹاک ایکسچینج  نے نئے سال کے دوسرے دن بھی تاریخی تیزی کیساتھ بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس نہ صرف179,467پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا بلکہ 2600سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس179,000کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ نے 3نفسیاتی حدیں بھی عبور کر لیں۔244 ارب روپے کے اضافے سے سرمائے کا حجم 20212ارب روپے سے تجاوز کر گیا اور52.

27فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری ،زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ،خوراک کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی بڑھتی رفتار کی شرح کم ہونے اور ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کیساتھ وفاقی سطح پر تیل و گیس کے ذخائرکی تلاش کیلئے مزید اقدامات نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جبکہ لسٹڈ کمپنیوں کے نتائج سیزن نے بھی سرمایہ کاروں کو خریداری کی جانب راغب کیا۔جس کی وجہ سے دن بھرمارکیٹ بلندیوں کا نیا ریکارڈ بناتی رہی۔کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 3112پوائنٹس کے اضافے سے 179,467پوائنٹس کی نئی سطح پر ٹریڈ ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 2679پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 176,355پوائنٹس سے بڑھ کر 179,034پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 244ارب13کروڑ25لاکھ35ہزار252روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 20212ارب54کروڑ83لاکھ70ہزار983روپے پر جا پہنچا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو 64ارب روپے مالیت کے 1ارب11کروڑ30لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 48ارب روپے مالیت کے 1ارب40کروڑ26لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز 484کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 253کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،201میں کمی اور 30کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری و ساری ہے۔ انہوں نے معاشی سمت کی بہتری اور ملک کو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے معاشی ٹیم کی کوششوں کو سراہا ۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم