غیر قانونی گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اغوا قرار دیدیا: پولیس اختیارات پر 16 صفحات کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کے اختیارات سے تجاوز پر بڑا حکم جاری کرتے ہوئے پولیس کی بغیر قانونی پراسس گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اغوا قرار دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے محمد وقاص، علیم سہیل اور اہلیہ ثنا سہیل کے اپنے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کے کیس میں 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، کہ اگر ایف آئی آر کی بنیاد غیر قانونی ہو تو اس کے بعد ساری کارروائی ختم ہونی چاہیے۔ عدالت نے محمد وقاص، علیم سہیل، ثنا سہیل اور ارحم وقاص کیخلاف پولیس کا مقدمہ خارج کر دیا۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو جعلی پولیس مقابلے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے مرتکب اہلکاروں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد پولیس اہلکار جرمانے کی رقم بطور تلافی مدعی ثناء سہیل کو ادا کریں گے۔ خاتون کے ساتھ لائی گئی ملکیتی گاڑیاں، کیش اور جیولری واپس کی جائے۔ لاہور پولیس خاتون اور بچوں کے اغوا کے کیس میں ملزمان کیخلاف میرٹ پر تحقیقات کرے۔ آئی جی اسلام آباد فیصلے پر عملدرآمد کرکے 30 روز میں رپورٹ پیش کریں۔ سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول کا شہری محمد وقاص اور علیم سہیل کے ساتھ لین دین تنازع میں لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور بچوں کے اغوا کے معاملے عدالت نے حکم جاری کیا۔ مقدمہ نمبر 653/25 اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں پولیس مقابلے اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔