اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت اور تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہوں: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نےکہا ہےکہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا، عمران خان نے بات چیت کا ٹاسک محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے حوالے کیا ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں، حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو عوامی مفادات کے مطابق پالیسی بنانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی تقریب یا میٹنگ ہوئی تو وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ضرور ملاقات کریں گے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئے اور عمران خان کی رہائی کے لیے بات چیت کے حالات اور ماحول سازگار ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا باہر نکلنا جائز ہے، وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں، ان کے کراچی جانے کا مقصد یہ ہےکہ عوام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے متحرک ہوں۔
سہیل آفریدی نے اعتراف کیا کہ لاہور کے دورے کے دوران ان کی جانب سے غلط زبان کا استعمال ہوا لیکن وہ عمل کا ردِ عمل تھا، انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے دوران غلط زبان کے استعمال پر معذرت کرلی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی بات چیت کے لیے
پڑھیں:
صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔(جاری ہے)
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔