Nawaiwaqt:
2026-07-24@03:33:15 GMT

دورہ لاہور میں غلط زبان استعمال ہوئی‘ معذرت: سہیل آفریدی 

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

دورہ لاہور میں غلط زبان استعمال ہوئی‘ معذرت: سہیل آفریدی 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے حالیہ دورہ لاہور کے دوران خیبرپختونخوا کے وزراء کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر کے خلاف بیانات پر غلط زبان کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے غلط زبان استعمال ہوئی جس پر انہوں نے معذرت کرلی۔ سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا پنجاب میں ہمارے ساتھ بہت بدتمیزی کی گئی، میرا سکواڈ جیسے ہی گزرتا اس کے بعد وہاں موجود افراد کو حراست میں لے لیا جاتا، پہلے سے اندازہ تھا کہ پنجاب میں یہ رویہ اختیار کیا جائے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ کراچی کے دورے کا پلان تیار کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے مجھے کچھ نہیں کہا۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کیلئے تیار ہیں۔ حکومت‘ اسٹیبلشمنٹ اور تمام سٹیک ہولڈرز عوامی مفاد میں پالیسی بنائیں۔ کوئی تقریب یا میٹنگ ہوئی تو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ضرور ملاقات کروں گا۔  آٹھ فروری کا احتجاج ہر صورت ہو گا۔ پشاور کو ترقی دیں گے تاہم لاہور جیسی نہیں جہاں جلسے جلوس کرنے پر پابندی ہے۔ گورننس پر توجہ دے رہے ہیں۔ 100 روزہ کارکردگی سامنے لاؤں گا۔ مذاکرات کا ٹاسک محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیا گیا ہے۔ صوبائی معاملات  پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کیلئے تیار ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بات چیت کیلئے ماحول سازگار ہونا چاہئے۔ کرپشن کے حوالے سے ہماری زیروٹالرنس ہے۔ وفاق نے ضم اضلاع کیلئے 568 ارب روپے کے بقایا جات ابھی تک ادا نہیں کئے۔ وفاقی حکومت نے سات سالوں میں صرف 168 ارب روپے دیئے ہیں۔ لاہور کا دورہ عوام میں بیداری کی لہر پیدا کرنے کیلئے کیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن